• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے سعودیہ میں سالانہ 90 دن سے زیادہ قیام پر پابندی

کراچی (نیوز ڈیسک) خلیجی ممالک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے سعودیہ میں سالانہ 90دن سے زیادہ رہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری سے نئے ضوابط جاری، خلاف ورزی پر ٹریفک قانون کے تحت جرمانہ ہوگا۔ سعودی گزٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل میں رجسٹرڈ گاڑیاں اب سعودی عرب میں کسی بھی 365 دن کے عرصے میں مجموعی طور پر 90 دن سے زیادہ قیام نہیں کر سکیں گی، خواہ یہ مدت مسلسل ہو یا وقفے وقفے سے، اور اس کا حساب گاڑی کے کسی بھی سعودی کسٹم پوائنٹ سے داخلے کی تاریخ سے کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید