• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ میں پھنسنے کا کوئی امکان نہیں، جے ڈی وینس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی ویسنس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ میں پھنسنے کا کوئی امکان نہیں، ترجیح ہمیشہ مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کرنا ہونی چاہیے، مگر یہ ایران کے اقدامات پر منحصر ہے، ٹرمپ کو جنگ یا سفارتی حل کا اختیار، ایران پر مزید حملے کیے گئے تو یہ طویل جنگ میں نہیں بدلیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کو ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں ،جنگ میں پھنسنے کا کوئی امکان نہیں۔
اہم خبریں سے مزید