• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی تمام عدالتوں میں بائیو میٹرک تصدیقی خدمات کی توسیع کی منظوری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے ذیلی ادارہ ،نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ )کمیٹی نے ملک بھر کی تمام عدالتوں میں بائیومیٹرک تصدیقی خدمات کی توسیع کی منظوری دے دی ،اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدالتوں میں محفوظ شناختی توثیق کو مضبوط بنانا، غلط نمائندگی اور جعلسازی کی روک تھام کرنا، اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے عدالتی کارروائیوں کو تیز اور موثر بنانا ہے،نئے فریم ورک کے تحت سائلین اب تمام ضلعی عدالتوں میں عدالتی امور سے متعلق بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید