• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، گھریلو تشدد تحفظ ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر وفاق اور دیگر کو نوٹس

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد سے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو نوٹس جاری کر دیا ، عدالت نے ترمیمی ایکٹ پر فوری عمل درآمد روکنے کی متفرق درخواست پر بھی جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے عبدالوہاب فرید ایڈووکیٹ کی گھریلو تشدد سے تحفظ کے ترمیمی ایکٹ 2026 کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے یہ قانون اسلامی احکامات کے منافی اور آئینِ پاکستان کے متصادم ہے۔ متنازع قانون آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 10-A کے علاوہ آرٹیکل 35 اور 227 کی خلاف ورزی ہے۔

اہم خبریں سے مزید