• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرنے کا وقت آ گیا، محمد علی درانی

 اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل کرنے کا وقت آ گیا ہے، افغانستان ڈیورنڈ لائن کو نہیں مانتا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی اسے ماننے سے انکار کر دے اور واخان کی پٹی کو آزادی دلائے تاکہ افغانستان کے عوام کو امن اور خوشحالی مل سکے، پاکستان پر افغان حملہ احسان فراموشی ہے ،سیاسی جماعتیں اپنا ایجنڈا ایک طرف رکھ کر پاکستان کے ایجنڈے پر متفق ہوں۔ جنگ سے بات چیت میں افغانستان کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے افغان حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی سرپرستی میں افغان حکومت کا پاکستان پر بلاجواز حملہ نہ صرف احسان فراموشی ہے۔

اہم خبریں سے مزید