• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کی چین کے خلاف مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبر کی تیاری

کراچی (نیوز ڈیسک) پینٹاگون کی چین کے خلاف مصنوعی ذہانت پر مبنی سائبرکی تیاری، منصوبے کا ہدف چین کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں کمزوریاں تلاش کرنا اور ہنگامی حالات میں انسے فائدہ اٹھانا ہے ٹیکنالوجی ماہرین و نجی اداروں سے مشاورت جاری، گوگل، اوپن AI اور xAI تعاون پر تیار، اینتھروپک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دفاعی محکمے پینٹاگون نے چین کے نیٹ ورکس میں ممکنہ مستقبل کے تنازع کی صورت میں داخل ہونے، سسٹمز کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور ان معلومات کو فوجی تیاری میں استعمال کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سائبر ٹولز تیار کرنے کے لیے بڑی AI کمپنیوں کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید