• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے مزید اپنی ملکیتی سینکڑوں دکانیں پانچ برس کے کرائے پر نیلام کریگی

کراچی (اسد ابن حسن)پاکستان ریلوے مزید اپنی ملکیتی سینکڑوں دکانیں پانچ برس کے کرائے پر نیلام کرے گی ، پاکستان ریلوے کی انتظامیہ تواتر سے اپنی ٹرینیں اور لگیج وینز آؤٹ سورس کر رہی ہے اور ادارے کے پاس اب صرف 10 فیصد کے قریب ٹرینیں ہی رہ گئی ہیں جو وہ خود آپریٹ کر رہی ہے، بڑے پیمانے پر بھرتیاں بھی جاری ہیں تو دوسری طرف سفری سہولیات میں بہتری لانے کے بجائے مسلسل اپنی ملکیت دکانیں اور اراضی پانچ برس جو مزید پانچ برس کے لیے قابل تجدید ہے، اس کی نیلامی کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔ اس مرتبہ کرائے پر نیلامی کے جو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ان میں پہلے سے تیار کردہ دکانیں، نئی تعمیر شدہ دکانیں، زرعی زمین، فائبر اسٹالز، پارکنگ، نرسریز، مارکیز، فشنگ پاؤنڈ اور گودام شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید