• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

RLNG کے استعمال میں کمی؛ گیس کٹوتی 350 ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)RLNGکے استعمال میں کمی؛ گیس کٹوتی 350ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی، لائن پیک 4.9ارب کیوبک فٹ تک پہنچ گیا،جلی گھروں کی کم طلب نے گیس سسٹم کا توازن بگاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2026 کے لائن پیک ڈیٹا کے مطابق، مقامی گیس کی بندش (کٹوتی) 350 ملین کیوبک فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پائپ لائن پیک بڑھ کر 4.9 ارب کیوبک فٹ ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کی بنیادی وجہ پاور سیکٹر کی جانب سے آر ایل این جی کے استعمال میں شدید کمی ہے، جو کم ہو کر صرف 122 ملین کیوبک فٹ یومیہ رہ گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے اس نمائندے کو بتایا کہ کھپت میں اس کمی نے نظام کے توازن کو بگاڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے حکام پائپ لائن کے دباؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے مقامی گیس کی پیداوار کو کم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حکومت 2026 میں ایل این جی کے 35 کارگو بین الاقوامی مارکیٹ میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ان میں سے 24 کارگو قطر انرجی کے ساتھ طویل مدتی سپلائی معاہدوں کے تحت ہیں، جبکہ 11 کارگو اطالوی کمپنی اینی سے حاصل کیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید