اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے بجلی نظام نے جنوری میں پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔شدید دھند، آبی قلت اور بڑے پاور پلانٹس بندش کے باوجود 14فیصد زائد 16,584میگاواٹ پیداوار، ٹرانسمیشن لائنوں کی مسلسل نگرانی سے استحکام،بیشترمینڈیٹ ہائیڈرو پاور سے پورا،فرنس آئل استعمال نہیں ہوا۔ پیداوار کی بلند ترین سطح 16 ہزار 584 میگاواٹ تک پہنچنے پر قومی بجلی نظام نے جنوری 2026 میں بجلی پیداوار کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق یہ سطح سرکاری تخمینوں سے 14 فیصد زیادہ رہی، حالانکہ اس دوران بڑے بجلی گھروں کی بندش، پن بجلی کی کم دستیابی اور شدید دھند کے باعث ترسیلی نظام میں رکاوٹوں جیسے مسائل درپیش تھے۔