لاہور (آصف محمود بٹ)سی ایس اے میں مستقبل کے افسران کو ماحولیاتی حکمرانی کی تربیت۔ ماحولیاتی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی سیشن ، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ماہرین کا حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی مزاحمت کو بنیادی انتظامی ذمہ داری قرار۔مقررین کا کہنا تھا کہ مستقبل کے ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹریز، ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں کیلئے ماحولیاتی آگاہی اب اختیاری نہیں بلکہ بنیادی صلاحیت بن چکی ۔ڈی جی سی ایس اے فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ موسمیاتی مزاحمت، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور وسائل کا پائیدار استعمال اب ضمنی نہیں بلکہ بنیادی حکومتی ذمہ داریاں ہیں۔ مقررین میں سینئر منیجر وائلڈ لائف کنزرویشن مس حمیرا عائشہ اور سینئر ڈائریکٹر پروگرامز ڈاکٹر مسعود ارشد شامل تھے۔