اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ حکومت نے سندھ سمیت ملک بھر میں کواڈ کاپٹرز( ڈرونز )کے اآؤٹ ڈور اڑانے ( Out door flying)پر فوری پابندی لگادی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے اس پابندی کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔یہ نوٹیفیکیشن عمل درآمد کیلئے چاروں صوبوں ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنر اسلام اآ باد کو ارسال کردیا گیا ہے۔یہ پابندی تاحکم ثانی موثر رہے گی۔وزارت داخلہ نے صو بائی حکومتوں سے کہا ہے کہ اس حکم پر عمل دراآ مد کو یقینی بنایا جا ئے۔