کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے بلدیہ عظمی کراچی محکمہ پارکس میں مبینہ بدعنوانیوںپر تحقیقات کا آغاز کردیا اورڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچلر کے نام خط میں ایک کال اپ نوٹس کے ذریئےان سے2016ء سے اب تک پارکوں کی تعمیراور فنڈز کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں اور انہیں ریکارڈ کے ساتھ13 دسمبر کو کمبائینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں تبادلہ کئےگئے ڈی جی پارکس جنید خان سمیت سابق ڈائریکٹرز جنرل اس انکوائری کی زد میں آئیں گے واضح رہےچیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر حال ہی میں ڈی جی پارکس جنید خان کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا جن پر ہرے بھرے درخت کاٹنے کا الزام تھا۔