• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب 12 دسمبر کو ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کرینگے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 دسمبر کو ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے 12 دسمبر کیلئے ملزمہ بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ ایف آئی اے کی درخواست کے مطابق ملزمہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اور عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید