• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے تعاون سے پنجاب کو معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، مریم نواز

لاہور( نمائندہ جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب اور پاکستان کی پہلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے دورہ چین کے لئے بیجنگ پہنچ گئیں۔ بیجنگ ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ائیرپورٹ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے۔ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے استقبال کیلئے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 6 اعلیٰ عہدیدار ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید