• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں مزید کینالز سے سندھ بنجر، 18 دسمبر کو ہڑتال ہوگی، قادر مگسی

کراچی (این این آئی) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں مزید کینالز کی تعمیر سے سندھ بنجر ہوجائے گا۔ان کینالز کی تعمیر کے خلاف سندھ میں 18دسمبر کو ہڑتال ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایس ٹی پی کے تحت گھگھر پھاٹک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی ریلی کے اختتام پر منعقدہ اجتماع سے خطاب میں کیا ۔قادر مگسی نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے ریلی کو روکنے کے لئے رکاوٹیں پیدا کیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی قیامت تک زندہ رہے گی۔قادر مگسی نے کہا کہ سندھ ہماری ماں ہے۔ہم اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی وفاقی حکومت سندھ دریا پر 6 کینالز بنانے جارہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید