کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر سردارمحمد عمر گورگیج نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جنرل (ر) عبد القادر بلوچ ، جمعیت کے رکن اسمبلی حاجی زابد علی ریکی اور حاجی محمد عزیز محمد حسنی سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی و سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔