• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے سیکٹر C14 میں پلاٹوں کی نیلامی نہیں کرنے دیں گے،متاثرین الائنس کمیٹی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )متاثرین الائنس کمیٹی نے سی ڈی اے کی لینڈ بحالیاتی پالیسی 2024 مسترد کرتے ہوئے اسے اسلام کے اراضی مالکان کی حق تلفی اور نا انصافی قرار دیا ہے۔ سی ڈی اے سیکٹر C14 میں پلاٹوں کی نیلامی نہیں کرنے دیں گےسیکٹورل ایریاز میں قبضے متاثرین کے فوائد سے مشروط ہیں کمیٹی متاثرین کے جائز حقوق کےلیئے چئیرمین سی ڈی اے کے دفاتر ز کا گھیراؤ کرے گی ان خیالات کا اظہار متاثرین الائنس کمیٹی کے مقامی جرگے میں سید عدنان شاہ ۔کاشف روف قریشی اور دیگرشرکاء نے کیا شرکاء نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں سیکٹرز بنانے کے لیئے ان سے ملکیتی اراضیاں ایکوائر کی ہیں تاہم پچاس سال گزرنے کے باوجود ان کے بحالیاتی حقوق نہیں دیئے گئے انہیں لولی پاپ دیئے جارہے ہیں کمیٹی نے کہا سی ڈی اے نے اب بدنیتی پر مبنی لینڈ بحالیاتی پالیسی 2024 لا کر انہیں ان کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے سی ڈی اے نے متاثرین کے فوائد دینے سے انکار کردیا ہے اس لیئے کمیٹی رواں ہفتے چئیرمین سی ڈی اے کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف سی ڈی اے دفاترز کا گھیراؤ شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سیکٹر C-14 میں رہائشی پلاٹس کی نیلامی کو قانونی طور پر روکیں گے اور کسی سیکٹر میں سی ڈی اے کو ترقیاتی کام کرنے نہیں دیں جب تک ان سیکٹرز کے اراضی مالکان کو ان کا حق نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بھیٹنگے۔
اسلام آباد سے مزید