• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس آج پھر معمول کے مطابق صدر تا سیکرٹریٹ بحال ہوجائیگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس آج پھر معمول کے مطابق صدر تا سیکرٹریٹ بحال ہوجائے گی۔اتوار کو صدر تا فیض آباد سیکشن بند تھا۔جس کی وجہ میٹرو ٹریک پر اسفالٹ بتائی گئی۔گزشتہ ہفتے بھی میٹرو ٹریک مینٹی نینس کے سلسلے میں اسفالٹ کیلئے چھ دن صدر تا فیض آباد سیکشن بند رہا تھا۔میٹرو زرائع کے مطابق مینٹی نینس کے سلسلے میں مزید دو سے چار مرتبہ صدر تا فیض آباد سیکشن بند کرنا پڑے گا۔اس کیلئے عوام کو قبل ازوقت آگاہی دی جائے گی۔میٹرو ٹریک مینٹی نینس کا کام آر ڈی اے کو ملا ہوا ہے۔جبکہ نیسپاک اس کی سپرویژن کررہا ہے۔اتوار کو بغیر اطلاع راولپنڈی سیکشن کی بندش سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میٹرو بس واحد سرکاری ٹرانسپورٹ ہے جو جڑواں شہروں کے درمیان چلتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید