• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے والے دونابالغ بچے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی تحویل میں والدین کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھیک مانگنے والے دونابالغ بچوں کو چائلڈپروٹیکشن بیورونے تحویل میں لے کران کے والدین کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ،تھاتھانہ سٹی کو ثناء کنول چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے بتایاکہ کالج روڈ گئے جہاں نابالغ سلمان کو بھیک مانگتے ہوئے تحویل میں لےلیا جس کے والد محمد عمران نے قانون کی خلاف ورزی کی۔تھانہ نیوٹاؤن کو ثناء کنول چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے بتایا کہ چاندنی چوک گئے جہاں نابالغ علی رضا بعمر9سال کو بھیک مانگتے ہوئے تحویل میں لے لیا جس کے والد محمدسجاول نے اس سے بھیک منگواکرقانون کی خلاف ورزی کی۔
اسلام آباد سے مزید