• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گرفتاریوں کے باوجود مچھلی منڈی دکانیں کھل گئی، 12 دکانیں سیل مالکان گرفتار

پشاور(وقائع نگار) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات پر اندرون شہر گھنٹہ گھر میں دوبارہ مچھلی منڈی قائم کرنے پر 8 افراد کو گرفتار کر کے دکانیں سیل کر دی گئی تھی اور 134 کلو مچھلی فلاحی ادارے زمنگ کور منتقل کیا گیا تھا تاہم اتوار کے روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو اندرون شہر عوام کی جانب سے شکایات درج کی گئی کہ چند دنوں کی خاموشی کے بعد اتوار چھٹی کے روز دوبارہ دکانیں کھل گئی ہیں اور دوبارہ مچھلی منڈی قائم کردی گئی جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کینٹ سید بشارت حسین اور ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عامر شہزاد نے کوتوالی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کھولی گئی 12 دکانوں کو سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر کے کوتوالی پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ تحویل میں لئے گئے 317 کلو مچھلی کو فلاحی اداروں الخدمت فاؤنڈیشن، ایدھی فاؤنڈیشن اور آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن کے حوالے کر دیا گیا گرفتار افراد کو کل کمشنر پشاور ڈویژن کے روبرو پیش کیا جائے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تنبیہ کی کہ مچھلی منڈی کے لیے شہر سے باہر چمکنی میں متبادل مارکیٹ مہیا کی گئی ہے جہاں پر مچھلی کے کاروبار کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اندرون شہر مچھلی منڈی پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسی طرز کی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید