• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد قتل

پشاور(جنگ نیوز) چارسدہ میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔واقعہ تھانہ مندنی کی حدود میں پیش آیا جہاں شادی خاتون کو غیر مرد سمیت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔مقتول مرد کی نعش دکان جبکہ خاتون کی نعش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے سے گریز کیا جارہا ہے ۔اے ایس آئی مندنی نے اپنی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر اور دیور پر دہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کرلیا ۔
پشاور سے مزید