لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے ہر اتوار کی صبح مریم نشاط کالونی، آر اے بازار، لاہور کینٹ کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 نمبر بستی، 1 نمبر بستی، اور 40 کوارٹر میں رہائش پذیر مسیحی برادری اپنی گڈ سنڈے کی عبادات اور دسمبر کی خصوصی دعائیہ تقاریب سے محروم ہو رہی ہے،ایڈون سہوترا نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ ختم کریں۔