• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ ایمرجنسی سہولت جلداضلاع میں شروع کرینگے، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے پنجاب ہیلتھ انیشیٹیوز میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے شروع کردہ صحت عامہ کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی گامزن ہیں۔چائلڈ ایمرجنسی سہولت جلد ضلعی ہسپتالوں میں شروع کریں گے جن سے بچوں کی شرح اموات میں 50 فیصد تک کمی ہوگی۔ اجلاس میں کم کارکردگی (low performing) دکھانے والے ضلعی سی ای اوز ہیلتھ، ایم ایس حضرات کی کارکردگی اور ہسپتالوں کے ڈیٹا کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مراکز صحت ریویمپنگ مکمل ہوتے ہے یہ سامان فراہم کرکے ان سنٹرز فوری فعال کئے جاسکیں۔صحت عامہ کے منصوبوں میں معیاری تعمیراتی سامان کے استعمال اور دیگر پیش رفت روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جارہی ہے۔
لاہور سے مزید