کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوےکہا کہ بدعنوان سندھ حکومت کے باعث ہر طرف کرپشن کا بازار لگا ہوا ہے ، کوئی بھی سرکاری کام بغیر کرپشن کہ ہونا ناممکن ہے ، کرپشن نے اپنے پاؤں اتنے گھاڑ دیے ہیں کہ رشوت کے بغیر بہت سے طلباء بھی امتحان میں پاس نہیں ہوسکتے ، میڈیکل کے داخلہ ٹیسٹ میں بھی کروڑوں کی کرپشن سامنے آئی ہے جس کے باعث عدالتی حکم پر دوبارہ ٹیسٹ لینے پڑے ہیں ۔