• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا گندھارا کلچرل سینٹر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت نے اسلام آباد کے قیمتی سیکٹر میں وسیع قطعہ اراضی پر واقع گندھارا کلچرل سینٹر کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق سیکٹر ایف نائن میں واقع مذکورہ کلچرل سینٹر 22ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں سے چھ ایکڑ رقبے پر پہلے سے تعمیرات موجود ہیں جن میں ایک سٹیزن کلب بھی شامل ہے۔ حکومتی تحویل میں رہتے ہوئے مذکورہ سینٹر نقصان اٹھا رہا تھا لہذا فیصلہ کیا گیا کہ اس کو آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ سی ڈی اے نے فائننشل اور ٹیکنیکل پیشکش جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید