• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی سیاسی و معاشی حالت انتہائی خراب ہے، پیر پگارا

عمرکوٹ (نامہ نگار ) ملک کی سیاسی و معاشی حالت انتہائی خراب ہے، مہنگائی اور بدحالی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، مہنگائی اور بڑھے گی آپ ملک کی خراب صورتحال کی بہتری کیلئے دعائیں مانگیں۔ان خیالات کا اظہار حروں کے روحانی پیشوا اور جی۔ ڈی۔ ای کے سرپرست پیر صاحب پاگارا نے مختلف گائوں میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر صاحب نے مزید کہا کہ آج کل کے وہ سیاستداں زیادہ مقبول ہیں جو مسلسل جھوٹ بولیں سیاست میں جھوٹ کے عمل نے سیاست کو خراب کردیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے مریدوں کو ہدایت کی کہ وہ عبادت کریں اور زیادہ سے زیادہ ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں۔

ملک بھر سے سے مزید