• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی فیوژن فارمولا پر تحریری گارنٹی کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فائنل نہ ہوسکا، اس سےقبل براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا، جس کا آغاز بھارتی اسٹارز سے ہورہا ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق اور معاہدے کی بات چیت کے دوران مستقبل کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فیوژن ڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ بھارتی ٹیم، حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، پاکستان بھی بھارت میں شیڈول کسی بھی ایونٹ میں نہیں جائے گا ، 3 سال تک دونوں ٹیموں کے میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اس حوالے سے تحریری گارنٹی چاہتا ہے تاکہ ماضی کی طرح بھارت معاہدہ توڑے تو پی سی بی اس کے خلاف قانونی کارروائی کرسکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تین گروپ میچ دبئی میں کھیلے گا۔ بھارت کے کوالی فائی کرنے کی صورت میں ایک سیمی فائنل اور فائنل دبئی میں ہوگا۔ دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کردیا ہے۔ بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری پرومو کا آغاز بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید