کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے سکھر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی شکایت اور تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے کہا ہے کہ وہ امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اگر کسی امیدوار کو یقین ہے کہ جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی ہے، تو وہ ہمیں sts@iba-suk.edu.pk پر ای میل کر کے شکایت درج کر سکتے ہیں۔