• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘متعدد بجلی چوروں سے لاکھوں روپے وصول

پشاور(جنگ نیوز) ورسک روڈ، داؤدزئی سب ڈویژن، رورل کینٹ ڈویژن میں ایس اینڈ آئی اور ایف آئی اے کی ٹیموں نے سب ڈویژنل عملے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران حمزہ پلازہ میں ایان موبائل شاپ اور تنویر فریج و اے سی مرمت کی دکان کو غیر قانونی بجلی کنکشن استعمال کرتے ہوئے پایا گیا جبکہ شمشیر مارکیٹ کے پانچ فلیٹس بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے۔ تمام غیر قانونی کنکشنز موقع پر منقطع کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان پر ایڈوانس اسیسمنٹ بلز اور بقایاجات کی مد میں بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ کارروائی کے دوران 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقد وصول جبکہ 3 لاکھ 87 ہزار 590 روپے کے بقایاجات وصول کئے گئے۔یہ کارروائی پیسکو کی بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد بجلی چوری کو ختم کرنا اور عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنا ہے۔
پشاور سے مزید