کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ میری بحالی سے آئین و جمہوریت کی جیت ہوئی ہے فارم 47 کی نااہل حکومت اور بکاؤ الیکشن کمیشن کو شکست ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے روز اول سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے آج انکو وطن عزیز سے محبت، عوامی شعور، حقیقی آزادی کی سزا دی جارہی ہے لیکن سچ کی جیت ہوکر ہی رہتی ہے میری جیت سے فارم 47 کی نااہل حکومت اور بکاؤ الیکشن کمیشن کو شکست ہوئی ہے آج عمران خان کی سپاہی کی جیت اپنے لیڈر سے محبت کی دلیل ہے ۔ میں اللہ تعالی، پارٹی قیادت ، کارکنان کی جدوجہد ، محبت اور دعاؤں کا مشکور ہوں انشااللہ پہلے سے بڑھ کر اپنے قائد کی حکم پر لبیک کرتے ہوئے پارٹی قیادت، کارکنان اور اہلیان حلقہ کہ امیدوں پر پورا اتروں گا ۔