• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی معاشرے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ڈی جی اینٹی کرپشن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبد الواحد کاکڑ نے کہا کہ کرپشن معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، بدعنوانی کی روک تھام صرف ایک ادارے کے لیے ممکن نہیں، نوجوان کرپشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں بدعنوانی کسی بھی معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے شفافیت احتساب اور انصاف کے اصولوں کو فروغ دے کر ایک بدعنوانی سے پاک بلوچستان کا خواب تعبیر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کو 187 ممالک تسلیم کرچکے ہیں، پاکستان نے بھی اقوام متحدہ کے کنونشن کو تسلیم کیا ہے، بدعنوانی کی روک تھام صرف ایک ادارے کے لیے ممکن نہیں، نوجوان کرپشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کرپشن جیسی لعنت کو ختم کرنے پر زور دیا تھا، کرپشن معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، بدعنوانی آج کے معاشرے کا بد ترین ظلم بن چکی ہے۔ کرپشن کو روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے پاکستان بھی ان ممالک میں سے ایک ہے ، جو بد عنوانی سے بری طرح متاثر ہوا۔
کوئٹہ سے مزید