• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سیشن ججز کا فنانس تربیتی کورس

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے فنانس ڈسپلن کے حوالے سے تربیتی کورس ہوا،جس میں تمام 159 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے شرکت کی۔ تربیتی کورس کا مقصد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور ڈی ڈی او فنانس ڈسپلن اور فنانشل مینجمنٹ کے حوالے تربیت فراہم کرنا تھا۔ تربیتی کورس کے ابتدائی سیشن سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے کہا کہ ہر کورس کے دوران لیکچرز کے لئے ہر شعبہ کے بہترین ماہرین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ فنانس ڈسپلن کے تربیتی کورس کے دوران پنجاب پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2022، پنجاب ٹرثری رولز، پنجاب فنانس رولز اور پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 پر مکمل و سیر حاصل تربیت فراہم کی گئی۔
لاہور سے مزید