• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد کی حکومت کاخاتمہ دنیا بھر کی آمریتوں کیلئے واضح انتباہ ،شجاع الدین شیخ

لاہور(خبرنگار)بشار الاسد کی حکومت کا اچانک خاتمہ دنیا بھر کی آمریتوں کے لیے ایک واضح انتباہ ہے۔ ان خیالات کااظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسد خاندان جو شام کے اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتا ہے اُس نے 54 سال تک شام پر اپنا قبضہ جمائے رکھا اور اس دوران ملک میں اکثریتی مسلک سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ ڈھائے رکھے۔
لاہور سے مزید