• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد مکمل، کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد( نیو ز ر پورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ انتشار پھیلا کر تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرے۔اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد مکمل، کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، فساد یوں کیخلاف ٹاسک فورس کو وسائل فراہم کئے جائیں،انتشار سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دینگے، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہو۔ وزیراعظم نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کا عمل مؤثر بنانے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فساد پھیلانے والوں کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید