• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا مصروف دورہ بیجنگ، کئی معاہدوں پر دستخط

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ چین کے پہلے روزبیجنگ میں مصروفیت سے بھرپوردن گزارا، ایک ہی دن میں 5وزٹ اور5ملاقاتیں کیں ،متعدد ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے، وزیراعلی نے سب سے پہلے روبوٹک زرعی آلات بنانے والی کمپنی اے آئی فور س ٹیک ہیڈ آفس کا دورہ کیا ، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔ ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سےملاقات میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا اورکہا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔ ماہرین پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے کے لئے جلد دورہ کر ینگے- وزیراعلیٰ نے بلیو ٹیک کلین ائیر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اورژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی ،محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید