کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ باالآخر بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہو چکا،وائٹ ہاؤس میں خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، شام کے پڑوسیوں کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں علاقائی رہنماؤں سے بات کرینگے، امریکی حکام بھی بھیجیں گے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ باغی گروپ کے لیڈر کے بیان کو نوٹ کیا ہے، ان کے قول وفول کا جائزہ لیں گے، شام میں خطرے اور غیر یقینی صورتحال کا لمحہ ہے۔واضح رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔