ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے مظفراباد کے مبینہ منشیات فروش شہباز کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 4پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔ عدالت نے ان چاروں پولیس اہلکاروں کو 27 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے - ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سلطان تنویر نے باپ کے حق میں منظور ہونے والی ڈگری کے خلاف بیٹے کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مسعود غنی کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں ان کی معاونت کریں اور قانونی ماہرین سے رائے لیں کہ کیا کوئی باپ بیٹے کے خلاف خرچے کا دعوی کر سکتا ہے ساجد نواز عرف رب نواز جو کہ مبارک پور کبیر والا کا رہنے والا ہے نے عدالت میں دعوی کیا تھا کہ اس کا بیٹا اسے خرچے کے لیے پیسے نہیں دیتا ہے اسے کم از کم 10 ہزار روپے ماہانہ خرچہ دینے کا پابند کیا جائے اس پر فیملی کورٹ نے 10 ہزار روپے ماہوار کی ڈگری جاری کر دی - ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس سلطان تنویر اور مشتمل ڈویژن بینچ نے بشپ لیور ڈک پال کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل محمد علی صدیقی کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت 11 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی-ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد کاشف کو 5 سال کی قید سخت کی سزا دینے کا حکم سنا دیا ہے ۔ ڈکیتی کے مقد مہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت کے باھر سے ہی گرفتار کرلیا ۔