راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دوشادی شدہ خواتین سمیت 4افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ واہ کینٹ کو عثمان رزاق نے بتایا کہ تین چار نامعلوم لڑکے گاڑی میں آئے اور حبدار شاہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھاکر لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو محمد یاسر علی نے بتایا کہ میری بیوی کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صدرواہ کو محمد گلزار نے بتایا کہ میر ابیٹا محمد گلفراز عمر 25سال جو د کانداری کرتا ہے اغواء ہو گیا ۔تھانہ روات کو محمد امین نے بتایاکہ میری بیوی کو نامعلوم اشخاص نے اغوا ءکر لیا۔