• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو ہراسگی سے محفوظ رکھنے کیلئے موبائل ایپ اورہنگامی الارم بٹن کا اجراء

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی سے محفوظ رکھنےکیلئے ’’مائی سینٹری موبائل ایپ ‘‘ اور ہنگامی الارم’’بیکی بٹن‘‘ کا باضابطہ طور پر اجراء کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوسپا کی انسداد ہراسیت 16روزہ مہم کے نتیجہ میں 375فیصد شکایت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری انسداد ہراسیت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیکی بٹن ایک ہنگامی الارم ہے جو خواتین کو عوامی مقامات پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے جو ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوسپا نے ملک بھر میں پچاس سے زائد آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا ۔ ایک خصوصی سیشن میں خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اسلام آباد سے مزید