اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف فراڈ اور رشوت ستانی کے مقدمات کی سماعت عدالت کے زیر زمین راکٹ اور بم پروف بنکر میں ہوئی۔
نیتن یاہو کی پانچ سال بعد عدالت میں پیشی ہوئی، اس موقع پر عدالت کے باہر نتن یاہو کے خلاف اسرائیلیوں نے مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کو تین مقدمات میں فراڈ اور ایک مقدمے میں رشوت ستانی کے الزام کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کی پیشی تین روز تک ہونے کا امکان ہے، نیتن یاہو کی مقدمہ ملتوی کرانے کی درخواستیں عدالت نے مسترد کر دی تھیں۔