• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں قیمتوں میں مسلسل 10 ماہ سے اضافہ جاری

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں قیمتوں میں نومبر میں مسلسل دسویں مہینے اضافہ ہوا،تاہم اس دوران منافع کی رفتار سست پڑ گئی کیونکہ اِفراطِ زر کے رجحانات معیشت پر مسلسل اثر انداز ہو رہے ہیں۔ شماریات کے قومی ادارے کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتوں کے اِشاریے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ گوشت اور سبزیوں جیسی اشیائے خوردنی کی زیادہ قیمتیں تھیں۔ اشاریے میں 0.3فیصد اضافے کے بعد ترقی کی شرح اکتوبر سے سست پڑ گئی۔ گاڑیوں جیسی مہنگی اشیا کی قیمتیں گر گئی ہیں، جو صارفین میں کفایت شعاری کے رجحان کی عکاس ہیں۔ گھروں کی فروخت میں کمی نے فرنیچر اور گھریلو آلات کی قیمتوں میں تخفیف کی جانب بھی مائل کیا۔ مصنوعات سازوں کی قیمتوں کا اشاریہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.5 فیصد کم ہوا ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے ستمبر میں شرحِ سود میں کمی کی تھی، تاکہ معیشت میں مزید نمو کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومت نے اْن مقامی علاقوں کے لیے مالی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا جو جائدادوں کی فروخت میں کمی سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔لیکن اس مرحلے پر ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مقامی طلب کو بڑھانے کے لیے یہ اقدامات کتنے موثر ثابت ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید