روم( نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے اٹلی کو 0-3سے شکست دی۔عاصم خان نے عمر زکی کو 11۔ 18، 4۔ 11اور 7۔ 11سے ہرایا جب کہ نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو 4۔ 11، 7۔ 11اور 5۔ 11سے ہرایا۔اس کے علاوہ ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 2 ۔ 11، 1۔ 11 اور 1۔ 11 سے ہرایا۔مسلسل 3میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا۔پاکستان پہلے ہی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔