• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی خود آئی سی سی سے مذاکرات میں مصروف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں بریک تھرو کا امکان نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی براہ راست آئی سی سی حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا دعوی کررہا ہے کہ اور معاملات طے پاگئے ہیں ، بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی بورڈ سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہے۔  بورڈ میٹنگ کے لئے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو میٹنگ نہیں بلائی جائے گی، معاملات سرکیو لیشن ریزو لیشن کے ذریعے طے ہوسکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید