کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزارت انسانی حقوق کے علاقائی دفتر نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے تعاون سےجناح آڈیٹوریم سٹی کورٹ میں انسانی حقوق کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میں وکلاء برادری، سول سوسائٹی، سرکاری افسران نے شرکت کی، سیمینار سے اقبال پاشا شیخ، علی اکبر ابڑو، ایڈووکیٹ اختر علی چنہ، زاہد سومرو اور دیگر نے خطاب میں معاشرے میں انسانی حقوق کے فروغ پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ وکلاء معاشرے کے انسانی حقوق کے محافظ ہیں۔