• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدر کمرشل میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 11 مردو خواتین گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے مبینہ طور پر بدر کمرشل میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 مردو خواتین کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر بلڈنگ نمبر 3/C، اسٹریٹ نمبر 4، بدر کمرشل، فیز V، ڈی ایچ اے کراچی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران مبینہ طو رپر فحاشی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے وہاں موجود مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق گرفتار افراد غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئےموقع پر موجود اڈے کا سرغنہ شہزاد عرف مُچھڑ پولیس کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع سے محمد زبیر، شاہد،اصغر علی ،محمد عثمان ،عبدالقادر ،محمد محسن،مہرین ،نورین ،رانی،عائشہ ،فاطمہ کو گرفتار کرکےان کے خلاف ایف آئی آر نمبر138/2026بجرم دفعات371-A، 371-B، 34تعزیراتِ پاکستان کے تحت کر لیا ،فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید