• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قموس گل خٹک کا انتقال، حبیب جنیدی کی تعزیت

کراچی(جنگ نیوز)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے متحدہ لیبر فیڈریشن (MLF) کےمرکزی سیکریٹری جنرل معروف مزدور رہنما قموس گل خٹک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے مرحوم کی مزدور طبقے کے حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک کچلے اور پسے ہوئے مظلوم مزدور طبقہ کے حقوق کے لیے لڑتے رہے اور قربانیاں دیں.حبیب الدین جنیدی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی.واضح رہے کہ قموس گل خٹک طویل عرصے سے بیمار تھے اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے .ان کی تدفین حیدرآباد سندھ میں کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سندھ بھر سے مزدور رہنماؤں ،سماجی اور سیاسی قائدین، عزیز واقارب نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید