• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والے منشیات فروش سرغنہ سمیت 12 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 10 لاکھ روپے سر کی قیمت رکھنے والے منشیات فروش سرغنہ سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد پولیس نے 10 لاکھ روپے سر کی قیمت کے حامل انتہائی مطلوب ملزم کو مبینہ مقابلے میں دو ساتھیوں سمیت شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل پر 3 گولیاں لگیں تاہم پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم کو دو ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے 4 مسلح ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔گرفتار زخمی ملزمان میں امیر بخش عرف بادشاہ ولد منظور ، نجیب اللہ عرف جگنوں ولد قلندر اور فاروق ولد عباس شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ انتہائی مطلوب ملزم بادشاہ منشیات ریکٹ کا سرغنہ اور سنگین نوعیت کے 11 سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ملزم بادشاہ دیگر ساتھیوں سمیت کراچی سے فرار ہوکر روپوش ہوگیا تھا اور بیرون شہر سے ہی منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا تھا۔ ملزمان کا تعلق عادی منشیات فروش/جرائم پیشہ فیملیوں سے ہے جن کے تقریباً رشتے دار مگسی محلہ میں منظم منشیات کا سیٹ اپ آپریٹ کرتے تھے۔ملزمان کے منظم منشیات کے اڈوں کو ویسٹ پولیس قبل از مسمار کر چکی ہے جس کے بعد سے ملزمان منشیات فروشی کے لئے کرائے کےگردی کارندوں کا استعمال کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قبل از بھی قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، پولیس مقابلہ، منشیات، اسلحہ سمیت 26 مقدمات درج ہیں۔زخمی حالت میں گرفتار تینوں ملزمان انتہائی مطلوب ملزمان ہیں جن کے نام متعدد آئی آرز اور فہرستوں میں شامل ہیں۔ملزمان پولیس مقابلہ، اقدام قتل، اغواء، منشیات، بلوہ اور انسداد دہشت گردی کے 5 مقدمات میں اشتہاری و مطلوب تھے۔ملزمان سے رائفل، پسٹلز، آئس، چرس، موبائل فون، نقدی سمیت زیراستعمال دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ۔برآمدہ دونوں موٹرسائیکلیں سرقہ شدہ ہیں جن کی سرقیدگی کے مقدمات تھانہ پاکستان بازار اور میمن گوٹھ میں درج ہیں۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے عابد آباد میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی عبدالرحیم اور حسنین کے ناموں سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید