کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے جہان آباد میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانہ کی حدود سپر ہائی وے جہان آباد گلی نمبر 18کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ، خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون کی شناخت 22سالہ رمشا زوجہ احمد کے نام سے کی گئی، متوفیہ خاتون کی موت پراسرار معلوم ہوتی ہے۔