• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مین یونیورسٹی روڈ کو جعفری چشمہ نزد الائیڈ بینک کے پاس سے ٹریفک کے لئیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق K-IV پروجیکٹ کے سلسلے میں 72 انچ پانی کی پائپ لائن مین یونیورسٹی روڈ پر بچھائی جا رہی ہے۔ اس دوران مین یونیورسٹی روڈ کو جعفری چشمہ نزد الائیڈ بینک کے پاس سے ٹریفک کے لئیے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جو ٹریفک مین یونیورسٹی روڈ نیپا سے جانب حسن اسکوائر جاتی ہے اسے جعفری چشمہ نزد الائیڈ بینک کے پاس سے سروس روڈ پر ڈائیورشن دی گئی ہے۔ جو ٹریفک سروس روڈ سے ہوتی ہوئے آگے چل کر پی آئی اے پلاٹینم کے قریب سے ہوتی ہوئے ایکسپو سینٹر کے سمت سے پرانی سبزی منڈی اور مین سر شاہ سلیمان روڈ اسٹیڈیم کی جانب ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے تاکہ شہریوں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور ٹریفک سے متعلق معلومات کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید