• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض عمران کے ماتحت کام کر رہے تھے صرف انہیں جوابدہ تھے، زرتاج گل

اسلام آباد(محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے اور صرف انہیں جوابدہ تھے،اگر وہ درست طور پر کام نہیں کر رہے تھے تو کیونکر اپنے منصب پر برقرار رہ سکتے تھے،زرتاج گل نے 26نومر کے ہلاک زدگان کی تعداد بارہ بتا دی تفصیل نہ بت سکیں،26نومبر کے واقعات کا مقدمہ درج کرانے پر تحریک انصاف میں شدید اختلافات ،حکومت سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بن گئی مکالمہ شروع ہونے کا دور دور امکان نہیں،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی گروپ لیڈر محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید نے آئی ایس آئی کے سربراہ اور عہدیدار کی حیثیت سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ماتحت خدمات انجام دیں وہ وزیراعظم کو جوابدہ تھے اگر وہ درست طورپر کام نہیں کررہے تھے تو کیونکر اپنے منصب پر رہ سکتے تھے۔ منگل کی شب پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض کے خلاف فوج کی کارروائی اس کا داخلی معاملہ ہے زرتاج گل نے کہا کہ ڈی چوک پر آئے کارکنوں کو گولی کا نشانہ بنائے جانے کا سوال وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں روزانہ اٹھاتی رہیں گی انہوں نے تسلیم کیا کہ 27 مئی کو انکی پارٹی کے بارہ ارکان کو گولی سے موت کی نیند سلا دیا گیا تھا اس سلسلے میں ضمنی استفسارات پر وہ مزید تفصل بیان نہیں کرسکیں مرنے والوں کے بارے میں تفصیلات بیان کرنے سے تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر نے گریز کیا ۔
اہم خبریں سے مزید